نئی دہلی، 25/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے میں روسی فوجیوں کی موت پر آج روس کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس جانی نقصان کے غم میں ہندوستان برابر کا شریک ہے۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ روسی فوجیوں کی آج طیارہ حادثے میں ہوئی ہلاکت پر روس کے غم میں ہندوستان بھی شریک ہے۔قابل ذکرہے کہ روس کا فوجی طیارہ آج حادثہ کاشکارہوگیا جس میں 92افرادسوار تھے اور کسی کے بھی زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں ہیں۔